صداقت حسین راجہ نے آزادکشمیرہائیکورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2016 06:13pm

court

مظفرآباد:صداقت حسین راجہ نے آزادکشمیرہائیکورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مصطفٰی مغل نے ان سے حلف لیا۔

آزادکشمیرہائیکورٹ میں تعینات ہونیوالے نئے جج صداقت حسین راجہ نے کی حلف برداری تقریب آزاد کشمیرہائیکورٹ کے احاطہ میں ہوئی۔۔ تقریب حلف برداری میں آزادکشمیرہائیکورٹ کے جج ایم تبسم آفتاب علوی، جسٹس اظہرسلیم بابر،جسٹس جہانداد اورجسٹس شہزاد احمد سمیت ماتحت عدلیہ کے ججزاورقاضی صاحبان نے شرکت کی۔

اس موقع پر آزادکشمیر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس غلام مصطفی مغل نے صداقت حسین راجہ سے حلف لیا۔ صداقت حسین کی جج تعیناتی سے آزادکشمیرہائیکورٹ میں ججزکی تعداد پوری ہوگئی۔