این اے122:تحریک انصاف کی ریکارڈ کی فراہمی کے لئے درخواست

شائع 25 مارچ 2016 01:58pm

lahore

لاہور:الیکشن کمیشن لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے این ایایک سو بائیس ضمنی انتخاب کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن میں این اے ایک سوبائیس کے ضمنی انتخاب کی تفصیلات کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یکم فروری کو انہیں ریکارڈ مہیا کرنے کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن حلقے کے الیکشن سے قبل ووٹرز کی فہرستیں اور حلقے سے منتقل کیے گئے تمام ووٹرز کی تفصیلات فراہم کرے۔ جبکہ الیکشن کے تمام ریکارڈ کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کرے۔