یہ تین اجزاء اپنائیں اورڈاکٹرکوہمیشہ کےلئے بھول جائیں

شائع 26 مارچ 2016 05:34am

Lemon_Juice

اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ لیموں، نمک اور کالی مرچ محض سلاد میں شامل کرنے کے لیے بنے گئے ہیں لیکن ان تین اجزاءکے ایسے جادوئی فائدے ہیں کہ شاید دنیا میں کوئی بھی ان سے واقف نہیں ہوگا۔

لیکن دنیامیں کئی ایسے ممالک ہیںجو ان تین اجزاءکو آج بھی استعمال کرتے ہیںاور بہت ساری بیماریوں سے اپنے آپ کو بچائے ہوئے ہیں۔

آج کل کے مہنگے دور میں لوگوں نے دواﺅں کے بجائے گھریلو ٹوٹکوں پر انحصار کرنا زیادہ شروع کردیا ہے، ایک تو ان ٹوٹکوں کا کوئی نقصان نہیں ہوتا اور دوسرا گھریلو ٹوٹکوں میں چیزیں با آسانی ہر جگہ سے مل جاتی ہیں۔

ہم بھی آپ کو آج ایسے گھریلو ٹوٹکے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جس کا کوئی ایک فائدہ نہیں ہے بلکہ لا تعداد فائدے ہیں۔ صرف لیموں، نمک اور کالی مرچ سے آپ ایسی چھوٹی چھوٹی بیماریوں سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں، جن کے لیے آپ کو مصروف وقت میں سے ڈاکٹر کے ہاں جانا پڑتا ہے۔

٭ گلے میں خراش
لیموں، نمک اور کالی مرچ کے ذریعے آپ با آسانی گلے کے درد سے نجات پاسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایک گلاس نیم گرم پانی لینا ہے، اس میں آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ ، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چٹکی نمک لے کے تمام چیزوں کو مکس کرلینا ہے۔ اس کے بعد اس مکسچر سے غرارے کرنے ہیں۔ اس کے چند ہی منٹوںمیں آپ کو گلے کی خراش اور گلے میں درد کی تکلیف سے فوری آرام مل جائے گا۔

٭ پتھری ہونے سے بچاتا ہے
انسانی جسم کے کسی بھی حصے میں اگر پتھری ہوجائے تو وہ آپریشن کے بغیر ختم نہیں ہوتی۔لیکن بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ ان تین اجزاءسے بھی پتھری کو ختم کیا جا سکتا ہے۔جسم کے کسی بھی حصے سے پتھری کو تحلیل کرنے کے لیے آپ کو کالی مرچ کا ایک حصہ ، لیموں کے رس کا ایک حصہ اور زیتون کے تیل کے تین حصے درکار ہیں،یہ تمام حصے ایک جگہ اکھٹے کرلیں اور مکس کرکے اس کی ڈرنک بنالیں ۔ پتھری تحلیل کرنے کے لیے یہ ڈرنک بے حد مفید ہے لیکن اس کو آزمانے سے پہلے اپنے معالج سے ایک بار ضرور مشورہ کرلیں۔

٭ وزن گھٹانے کا بہترین ذریعہ
اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور میٹابولیزم کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو فوراً ان اجزاءکو اپنالیں۔وزن کم کرنے کے لیے آپ کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد، دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور چوتھائی چائے کا چمچ کالی مرچ لے کے ان تمام اجزاءکو اچھی طرح مکس کرنا ہے اور پھر اس مکسچر کو پی لینا ہے۔

٭ متلی میں بے حد فائدہ مند
اگر آپ کو متلی ہورہی ہے اور اسی اثناءمیں آپ لیموں کو سونگھ لیں تو آپ کی متلی با آسانی ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا پیٹ خراب ہے تو اس کے لیے کالی مرچ بہت فائدہ مند ہے۔لہذا جب بھی آپ کو متلی شکایت ہو تو ایک گلاس نیم گرم پانی لیں اور اس میں لیموں کا رس اور کالی مرچ شامل کرکے پی لیں۔ متلی سے فوری آرام مل جائے گا۔

٭ دانت کے درد کا موثر حل
اگر آپ دانت کے درد سے دوچار ہیںتو اس ٹوٹکے کو فوری اپنا لیں۔ اس کے لیے آپ آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ لے کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ لونگ کا تیل لیں اوراپنے دانت میں لگالیں،دانت کے درد میں فوری آرام مل جائے گا۔

نوٹ: یہ آرٹیکل محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔