ماسکومیں محصورمزید 18تاجروطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد:ماسکو میں محصور رہنے والے مزید اٹھارہ تاجر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تاجر پرواز ٹی کے سیون ون زیرو کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد پہنچے۔
ذرائع کے مطابق ماسکوسے ترکی ڈی پورٹ کئے گئے مزید اٹھارہ پاکستانی تاجر پاکستان پہنچ گئے ہیں، یہ افراد فلائٹ ٹی کے سیون ون زیرو کے ذریعے آج صبح چار بج کر پچیس منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی قونصلیٹ کا اہلکار صبح نو بجے سے پاکستانیوں کے ساتھ تھا، قونصلیٹ کا یہ اہلکار ڈی پو رٹ ہونے والے افراد کی مدد اورروانگی کویقینی بنانے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔