معاشی اہداف کے حصول کیلئے دہشتگری سے جلد نمٹنا ہو گا،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک ایران برادرانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے،حسن روحانی کہتے ہیں پاکستان کی ترقی اور تحفظ ایران کی ترقی اور تحفظ ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں پاک ایران بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اہداف کے حصول کیلئے دہشتگری اور توانائی بحران سے جلد نمٹنا ہو گا،پاک ایران برادرانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات باہمی احترام،مذہب اور ثفاقت کا مظہر ہیں، پانچ سال میں تجارت سے دونوں ملک بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں،حکومت علاقائی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور تحفظ ایران کی ترقی اور تحفظ ہے، پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران مہمان نوازی پر پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔