او آئی سی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے،ایرانی صدر
اسلام آباد:ایرانی صدرحسن روحانی کہتے ہیں ایران نے گیس پائپ لائن کو پاکستان کی سرحد تک مکمل کرلیا،اب گیند پاکستان کے کورٹ میں ہے، پاکستان ایران قریب آنے لگتے ہیں تو افواہیں گردش کرنے لگتیں ہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ مسلم دنیا کو اختلافات ختم کرنے کی ضرورت ہے،او آئی سی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے۔
حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے گیس پائپ لائن کو پاکستان کی سرحد تک مکمل کرلیا،اب گیند پاکستان کے کورٹ میں ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ چاہ بہار اور گوادر پورٹ کو ملا کر دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔گوادر کی بندرگاہ کو ریل کے ذریعے چین سے ملانے سے خطے کو فائدہ ہوگا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔