جنید جمشید نے ایف آئی آر کیلئے درخواست دیدی
اسلام آباد:جنید جمشید نے ایف آئی آرکے اندراج کے لیے تھانہ ایئرپورٹ میں نامعلوم افرادکے خلاف درخواست دے دی۔نامعلوم افراد نے گزشتہ رات اسلام آباد ائر پورٹ پر جنید جمشید کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
معروف نعت خواں جنید جمشید نے گزشتہ رات اسلام آباد ایئرپورٹ پرانہیں تشدد کا نشانہ بنانے والے نامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کے لیے تھانہ ایئرپورٹ میں درخواست دے دی۔ جس میں سات نامعلوم افراد پر حملہ اور تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
گزشتہ رات اسلام آبادایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے جنید جمشید کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ اس سارے معاملے کے دوران ایئرپورٹ انتظامیہ،اے ایس ایف کے جوان اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔