بلاول بھٹو کی میڈیا پر شدید تنقید

شائع 27 مارچ 2016 01:39pm

bilawal_imange

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ،بیوروکریسی اور میڈیا ربڑ اسٹمپ ہیں،نواز شریف اور عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی،پیپلزپارٹی واحد جماعت تھی جو طالبان سے مذاکرات کی مخالف تھی۔

رحیم یار خان میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب اور ہائیکورٹ بار کے وفد س گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،آمریت کیخلاف ہمیشہ جدوجہد کی ہے، پاکستان میں عدلیہ،بیوروکریسی اور میڈیا ربڑ اسٹمپ ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کو ایک خط نہ لکھنے پر گھر بھیج دیا جاتا ہے،اکبر بگٹی کو قتل کردیا گیا مگر انصاف نہیں ملا،قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہئیے،تخت لاہور ہو یا عام شہری۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی تھی،پیپلزپارٹی واحد جماعت تھی جو طالبان سے مذاکرات کی مخالف تھی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے۔