راولپنڈی :ممتاز قادری کا چہلم ،ریلی کی ریڈ زون آمد
راولپنڈی :راولپنڈی میں ممتاز حسین قادری کا چہلم منایا گیا،ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین ریلی کی شکل میں ریڈ زون پہنچ گئے۔مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک وہ دھرنا دیں گے۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں ممتاز حسین قادری کا چہلم ہوا۔ جس میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری۔ عرفان شاہ مشہدی اور دیگر مذہبی رہنماوٴں نے خطابات کئے۔ جس کے بعد مقررین نے مطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ ہاوٴس کی جانب جانے کا اعلان کیا۔ دن دو بجے کے قریب ریلی لیاقت باغ سے روانہ ہوئی۔
جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء ریڈ زون پہنچے مختلف مقامات پر شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔پولیس کی جانب سے اینسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔راولپنڈی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سی پی او راولپنڈی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی جبکہ متعدد مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔