Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد202,955ہوگئی ، 4,167افراد جاں بحق

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 29 جون 2020 10:03am

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد206,512ہوگئی جبکہ4,167افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 3ہزار557نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ06ہزار512ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال آج 29جون بروز اتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید846نئے مریض سامنے آئےجبکہ13ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 576،اسلام آباد میں248 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے22کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 8 اوراسلام آباد میں5مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد80ہزار446ہوگئی جبکہ پنجاب میں74ہزار778افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں25ہزار778،اسلام آباد میں12ہزار643، بلوچستان میں10ہزار376 ،گلگت بلتستان میں1442اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1049کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید49مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4167ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1681افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1269،خیبرپختونخوا میں 922،اسلام آباد میں127،بلوچستان میں116اور آزاد کشمیر میں 28اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 24ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 06ہزار 938مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 2،437مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,783افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد95ہزار407ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار009کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3ہزار557افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ62ہزار162افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق، ملک بھرمیں 768اسپتالوں اس وقت 5 ہزار349 کورونا مریض زیرعلاج ہیں ، اسپتالوں میں مریضوں کیلئے 1ہزار562 وینٹی لیٹردستیاب ہیں ، ملک میں کورونا کے 519مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div