Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارش

اسلام آباد:ملک کے اکثر علاقوں میں بادلوں کا راج ہے، کہیں بارش...
شائع 29 جون 2020 10:03am

اسلام آباد:ملک کے اکثر علاقوں میں بادلوں کا راج ہے، کہیں بارش توکہیں بوندا باندی ہورہی ، بالائی علاقوں سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم سندھ اوربلوچستان کے اکثرعلاقوں میں گرمی کا راج ہے۔

گرمی کا زورٹوٹ گیا، ملک بھرمیں بادلوں کے ڈیرے ہیں،کہیں برسات توکوئی بارش کا منتظر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیراوراسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی سمیت ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابرآلود اورتیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔

پنجاب کے علاقے جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ صوبہ بلوچستان بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div