Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشتگردوں کا حملہ، 6افراد شہید،تمام دہشتگرد ہلاک

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ،جس...
اپ ڈیٹ 29 جون 2020 01:35pm

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ،جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 6افراد شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے تمام چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

کراچی کے امن پر حملے کی بزدلانہ کوشش کی گئی،سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

جدید اسلحے سے لیس 4دہشتگردوں نے صبح 10بجے کے قریب پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا ،دہشتگردوں نے پارکنگ سے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کی،پہلے گیٹ پردستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کرڈالی۔

enter image description here
enter image description here

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر آپریشن شروع کیااور بروقت کارروائی کرکےچاروں حملہ آوروں کو ٹھکانےلگادیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوئے اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشتگرد کو اسٹاک ایکسچینج کے ہال میں مارا گیا۔

دہشتگردوں کے حملے میں ایک شہری جاں بحق ہوا جبکہ ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈ بھی حملے میں شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ حملے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں،جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

enter image description here
enter image description here

قانون نافذکرنے والوں نے آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا،سیکیورٹی فورسزنے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہےلیکن اس تمام صورتحال کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری رہااورکاروباری طبقے نے دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ کوئی بھی انہیں خوفزدہ نہیں کرسکتا۔

حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دہشتگرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں۔

enter image description here
enter image description here

پولیس کے مطابق پارکنگ میں دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی قبضے میں لے لی گئی،جس میں موجود بیگ سے دستی بم سمیت بارودی مواد اور دیگراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج میں موجود افراد کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div