Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کرتار پور راہداری کو آج ساڑھے 3 ماہ بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا

نارروال میں کرتار پور راہداری کو لاک ڈاؤن کے بعد آج ساڑھے 3 ماہ...
شائع 29 جون 2020 12:14pm

نارروال میں کرتار پور راہداری کو لاک ڈاؤن کے بعد آج ساڑھے 3 ماہ بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا،جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

کرتارپور رہداری تقریبا ساڑھے 3ماہ کے لاک ڈاون کے بعد آج دوبارہ کھلنے جا رہی ہے۔

گردوارہ کرتارپور میں پاکستانی سکھ یاتریوں کو ایس او پیز کے تحت آمد کی اجازت ہوگی جبکہ کرتارپور گردوارہ کو دوبارہ کھولنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

گورد وارے میں آج سکھ رہنما مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب منعقد ہوگی،جہاں ملک بھر سے سکھ یاتری پہنچیں گے اور مزہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div