Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بہترہوگاوزیراعظم خودکوقرطینہ کرلیں اورکوئی کام نہ کریں،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا...
شائع 29 جون 2020 02:37pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس 2آپشن ہیں ،پہلا معافی اور دوسرا مستعفی ، وزیراعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں مہنگی ہوجاتی ہے، بہتر ہوگا وزیراعظم خود کو قرطینہ کرلیں اور کوئی کام نہ کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان کونظر آرہا ہے وزیراعظم کیلئے2آپشنزہیں، وزیراعظم معافی مانگیں کہ انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا،معیشت تباہ کرنے کا اعتراف کرے، سب کوساتھ لے کراورملک کی بہتری کیلئے کام کرے جبکہ دوسرا آپسن یہ ہے کہ استعفی دے اورگھرجائیں ، کسی قابل بندے کو آنے دے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کسی بھی چیزپرنوٹس لینا بند کردیں،ادویات پرنوٹس لیا تو وہ مہنگی ہوگئیں ،آٹا،چینی پرنوٹس لیا تووہ مہنگے ہوگئے، بہتر ہوگا وزیراعظم خود کو قرنطینہ کرلیں اور کوئی کام نہ کریں۔

پی آئی اے طیارہ حادثے سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پائلٹ اورسول ایوی ایشن کی عالمی سطح پرکردارکشی کی گئی، پی آئی اے طیارہ حادثےپرحکومتی ردعمل شرمناک ہے، اپنی غلطیوں کوچھپانے کیلئے شہید پائلٹ پرذمہ داری ڈال دی،پائلٹ کوکورونا کے دوران زبردستی جہازپرچڑھایا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے آڑمیں سول ایویشن اورپی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی جارہی ہے،جس وزیرکی اپنی ڈگری جعلی ہونے کا الزام ہے، وہ وزیر پائلٹس کی ڈگریاں جعلی کیسے قراردے سکتا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے جس کوبھی نوکری ملتی ہے وہ سیاسی ہوتی ہے،تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہی ہوتا ہے، حکومت کی کورونا سے متعلق کوئی واضح پالیسی نہیں،یہ نالائق اورنااہل ہیں کام نہیں کرسکتے،کٹھ پتلی وزیراعظم ہی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے، نالائق اورنااہل لوگوں کی وجہ سے عالمی سطح پربدنامی ہورہی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت بھی کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے عوام کوبہت سے مسائل کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی وجہ سے کراچی کے عوام عذاب میں ہیں، بلوں میں اضافہ اورلوڈشیڈنگ پرلوڈ شیڈنگ ہورہی ، عوام پر پٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈالا گیا، موجودہ حکومت نے ہر پاکستانی پرڈاکہ ڈالا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں جس پرکرپشن کا الزام لگا وہ باعزت بری ہوا، ہم باعزت بری ہوں گے توان کے لوگ جیل میں ہوں گے ، ان کے لوگ نیب کے کیسزبھگت رہے ہوں گے۔

جواب کیلئے حکومتی بینچز سے وفاقی وزیرمراد سعید کھڑے ہوئےتو اپوزیشن نے واک آؤٹ کردیا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جب بھی مراد سعید ایوان میں کھڑے ہوئے اپوزیشن باہرچلی جاتی ہے۔

مراد سعید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی محبت مزید گہری ہوگئی ثابت ہوگیا یہ ملے ہوئے ہیں بھٹوکی اصل وارث زرداری نہیں فاطمہ بھٹوہیں۔ مراد سعید نے بلاول بھٹو کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئےکہاکہ عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے وژن کا اعتراف غیرملکی اخباربھی کررہے ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div