Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 21-2020 کثرت رائے سےمنظورکرلیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 21-2020 کثرت...
شائع 29 جون 2020 03:49pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 21-2020 کثرت رائے سےمنظورکرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں فنانس بل 21-2020کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہوگیا، بجٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن کی ترامیم کو مسترد کردیا گیا ،اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا اور پلے کارڈز اٹھا کرنعرے بازی کی۔

بجٹ کی منظوری کے بعد اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

قومی اسمبلی کے بعد بجٹ کی منظوری سینیٹ سے بھی لی جائے گی جس کے بعد صدر مملکت اس پر دستخط کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div