Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم عمران خان سے ارکان اسمبلی کی ملاقات

وزیراعظم سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے...
شائع 29 جون 2020 07:02pm

وزیراعظم سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی ، عمران خان کہتے ہیں مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، کورونا کی وباء اور دیگر مسائل پر جلد قابو پالیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی میاں محمد شفیق سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء اسد عمر اور سید علی زیدی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کو کراچی کے مساٰئل۔سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ارکان کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مستحکم ہے، ملک کو معاشی اور سیاسی لحاظ سے طاقتور بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر نے ملک کو نقصان پہنچایا، کسی سےسمجھوتہ نہیں ہوگا، مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، کورونا کی وباء اور دیگر مسائل پر جلد قابو پالیں گے ،وزیراعظم نے کورونا سے بچاو کے لئے ارکان کو اپنے حلقوں کو زیادہ وقت دینے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی شوکت علی اور ناصر خان نے بھی ملاقات کی۔ ممبر قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں کی صورتحال اور ترقیاتی کامون پر بات چیت کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div