Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ٹرمپ کی گرفتاری کیلئے ایران نے انٹرپول سے مدد مانگ لی

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ...
شائع 29 جون 2020 07:12pm

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انٹرپول سے انکی گرفتاری کیلئے مدد طلب کرلی ہے،

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا معاملے پر ایران نے امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ایران نےمطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کو قاسم سلیمانی کے قتل کے جرم میں گرفتارکیا جائے۔

ایران نے انٹرپول سے اس حوالے سے مدد طلب کرلی۔

واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا نے عراق میں انکے دورے کے دوران حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا ، جس کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی کے بادل بھی چھا گئے تھے اور امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے بادل منڈلانے لگے تھے ۔

تاہم اب ایران نے دوبارہ اس مدعے کو اٹھاتے ہوئے اس حوالے سے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div