بھارتی مظالم کودنیابھرمیں بےنقاب کریں گے،وزیرخارجہ
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کودنیابھرمیں بےنقاب کریں گے،بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،مودی حکومت میں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں 3سالہ نواسے کے سامنے نانا کو بے دردی سے مارنے کی شدید مذمت کردی۔
آج نیوزسےخصوصی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی مظالم کودنیابھرمیں بےنقاب کریں گے ،بھارتی عزائم کوبےنقاب کرناہمارے فرائض میں شامل ہیں،مودی حکومت میں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عوام سے دفتر خارجہ کی آواز بننے کی اپیل کردی۔
اس سے قبل جنوبی پنجاب کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کی عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی ہو چکی ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں پوری طرح بریف کر دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اب اپنے کاموں کے سلسلے میں لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پولیس سے متعلقہ اور انتظامی معاملات ملتان اور بہاولپور میں ہی حل ہوں گے،یہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے انتہائی اہم قدم ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اب جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگا، اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب انصاف میسر آئے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔