کراچی میں ہیٹ ویو کا آج دوسرا روز،پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، شہر میں ہیٹ ویو کا آج دوسرا روز ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر جاری ہے، صبح سے ہی سورج آگ برسا رہا ہے جس گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اور کل موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ شمال مغرب سے 17کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بلوچستان کے شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوا چل رہی ہے ،ہیٹ ویو کی یہ لہر 2دن تک برقرار رہے گی۔
شہری صبح بلا ضرورت باہر نہ نکلیں ضرورت کے تحت نکلنے پر سر کو ڈھانپ لیں،شدید گرمی سے بے حال شہریوں کا کہنا ہے گرمی کی یہ لہر کسی امتحان سے کم نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، کم سے کم درجہ حرارت30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔