پاک فوج کی پاکستان میں چینی افواج کی موجودگی کی سختی سے تردید

راولپنڈی :پاکستان فوج کے ترجمان میجرجنرل بابر افتخار نے لائن آف...
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2020 01:05pm
RAWALPINDI: Director General of Inter-Services Public Relations (ISPR) Maj Gen Babar Iftikhar addressing a press conference. INP
RAWALPINDI: Director General of Inter-Services Public Relations (ISPR) Maj Gen Babar Iftikhar addressing a press conference. INP

راولپنڈی :پاکستان فوج کے ترجمان میجرجنرل بابر افتخار نے لائن آف کنٹرول اور گلگت بلتستان پر اضافی دستوں کی تعیناتی اور پاکستان میں چینی افواج کی موجودگی کی سختی سے تردید کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول پر اضافی ڈپلائیمنٹ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی میڈیا نے پھر افواہیں پھیلانا شروع کردیں،بھارتی میڈیا میں ایل او سی پر پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ اسکردو ایئر بیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹس بھی حقائق پر مبنی نہیں، اسی طرح پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں اضافی دستے تعینات کرنے کے دعوے بھی غلط اور بے بنیاد ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے یہ دعوے جھوٹے، غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت کخلا ف ہیں، ایل او سی اور گلگت بلتستان میں کوئی نئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔