Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 221,896ہوگئی

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2020 09:53am

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد221,896 ہوگئی جبکہ4,551افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار087نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد 2لاکھ21ہزار896ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 3جولائی بروزجمعےکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1367نئے مریض سامنے آئےجبکہ36ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 1216،اسلام آباد میں113،آزاد کشمیر میں 25اور گلگت بلتستان میں کورونا کے13کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 35اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 89ہزار225ہوگئی جبکہ پنجاب میں78ہزار956افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں27ہزار170،اسلام آباد میں13ہزار195، بلوچستان میں10ہزار666 ،گلگت بلتستان میں1524اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1160کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید78مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4551ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1818افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1437،خیبرپختونخوا میں 983،اسلام آباد میں129،بلوچستان میں122اور آزاد کشمیر میں 33اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 28ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 03ہزار 722مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 2,479مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے8,929فراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 13ہزار 623مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر گھر پہنچ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار941 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4ہزار087افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ50ہزار773افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div