صادق آباد:ملتان سکھر موٹروے پرتیز رفتارکار الٹنے سے4افراد جاں بحق

صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے پرتیز رفتار کارالٹنے سے خاتون...
شائع 03 جولائ 2020 10:40am

صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے پرتیز رفتار کارالٹنے سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے M5پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی،حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3بچوں اورایک خاتون سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے۔

آگ لگنے سے کارکے جل جانے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکلات کا سامناہے ،حادثے کا شکار فیملی کراچی سے خوشاب جارہی تھی ۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ لاشوں کو کار سے نکالاجارہاہے حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔