Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نرسنگ اسٹاف کا اضافی فنڈز نہ ملنے پر احتجاج

کورونا جنگ کے فرنٹ لائن سولجرز کے لیے اضافی الاونسز اور کرونا...
شائع 03 جولائ 2020 07:27pm

کورونا جنگ کے فرنٹ لائن سولجرز کے لیے اضافی الاونسز اور کرونا فنڈز نہ ملنے پر پمز میں احتجاج کیا گیا ہے۔

احتجاج کے دوران اے ڈی پمز کے دفتر کا گھیراو بھی کیا گیا اور مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

فرنٹ لائن سولجرز کے لیے اضافی مراعات کے اعلانات تو ہوتے رہے لیکن عملدآمد نہ ہو سکا۔

مراعات اور اضافی تنخواہ نہ ملنے پر پمز اسپتال کی نرسنگ اسٹاف نے احتجاج کیا ۔احتجاج کے دوران نرسنگ اسٹاف کا پمز انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

نرسنگ اسٹاف کا کہنا تھا کہ اعلان تو کر دیا گیا لیکن نہ اضافی تنخواہ نہ کرونا الاونس ملا ۔اگر حالات ایسے ہی رہے تو کام کرنا ممکن نہ ہو گا۔

نرسنگ اسٹاف نے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div