Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت نے کے الیکٹرک کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے...
شائع 04 جولائ 2020 09:00am

اسلام آباد: حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا اور نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

اجلاس میں حساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 3.72 ملین خاندانوں کو امداد دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، پروگرام کے تحت 29.72 ارب روپے بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جائیں گے، ای سی سی نے 37 لاکھ 25 ہزار درخواست دہندگان کیلئے 29.72 ارب روپے کی کیش ٹرانسفر کی منظوری دی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div