Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'کراچی میں بجلی کی پیداوارمیں قلت، قیمتوں میں اضافہ دوہراظلم ہے'

شہباز شریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم در ظلم ہے۔ ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے۔
شائع 04 جولائ 2020 09:33pm
شہباز شریف- فائل فوٹو
شہباز شریف- فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے۔ موجودہ حکومت نوازشریف دور میں بنائی گئی بجلی کو مینیج کرنے میں بھی ناکام ہے۔

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی پیداوار میں قلت اور قیمتوں میں اضافہ دوہرا ظلم ہے۔ ملک بھر میں وافر بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نااہلی اور بدانتظامی ہے۔ عوام حیران ہیں کہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ بھی جاری ہے۔ عوام کورونا وبا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں، بجلی گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں۔موجودہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کاکڑا امتحان لے رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم در ظلم ہے۔ ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے۔

مسلم لیگ ن نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے۔ موجودہ حکومت نوازشریف دور میں بنائی گئی بجلی کو مینیج کرنے میں بھی ناکام ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div