Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کا کام سیاست کی نظر

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی اطلاع پر بھی سندھ حکومت کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام شروع نہیں کیا گیا۔
شائع 04 جولائ 2020 09:50pm

کراچی میں ابر رحمت برسنے کو ہے لیکن یہ ابر رحمت کراچی والوں کےلےٹ زحمت سے کم نہ ہو گا ندی نالوں کی صفائی سیاست کی نظر ہو گی بارش کا پانی کہاں جائے گا یہ سوالیہ نشان ہے۔

کراچی میں چھ جولائی سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گی۔ لیکن ہر سال کی طرح اس مون سون میں بھی ندی نالے صاف نہ ہو سکے جس کے باعث ابر رحمت شہریوں کے لئے زحمت بنےگی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی اطلاع پر بھی سندھ حکومت کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام شروع نہیں کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 40سے 50کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ اس دوران شہری درختوں اور سائن بورڈ کے پاس کھڑے ہونے سے احتیاط کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div