Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

'پی ٹی آئی کے کچھ وزیر دھوکا دیتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں'

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں شدید گرمی ہے اور کے الیکٹرک ایسے وقت میں عوام سے زیادتی کررہی ہے۔
شائع 04 جولائ 2020 10:16pm
سعید غنی- فائل فوٹو
سعید غنی- فائل فوٹو

صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ وزیر چول ہیں دھوکا دیتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں۔علی زیدی نے پارلیمان کے فلورپرجھوٹ بولا ۔کہتے رہے جے آئی ٹی میں یہ لکھا ہے۔

کیمپ آفس کراچی میں رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ وزیر چول ہیں دھوکہ دیتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں.علی زیدی نے پارلیمان کے فلورپرجھوٹ بولا ۔کہتے رہے جے آئی ٹی میں یہ لکھا ہے۔ جس جے آئی ٹی کو وہ پبلش کرنے کے لئے عدالت گئےاس میں پیپلزپارٹی قیادت یا کسی رکن پارلیمنٹ کا نام شامل نہیں ۔میرانام بھی لیا کسی ایس ہی رپورٹ پر میرامیرے بھائی کا نام لیا۔ رپورٹ صحیح تھی تو میرے بھائی پر ایف آئی آرکیوں نہیں کاٹی۔

اس موقع پر قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ میں اس علاقے سے منتخب ہواہوں جس کو پورٹ کہتے ہیں۔منسٹری پورٹ شپنگ کے خلاف جلد وائیٹ پیپرجاری کروں گا ۔ اسپیکرمیرامائیک بند کرسکتے ہیں آواز نہیں۔اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے ۔جب میں اسمبلی میں تقریر کرتا ہوں تو یہ بھاگ جاتے ہیں اور جب اپوزیشن بائیکاٹ کرتی ہے تو یہ واپس آجاتے ہیں۔ایوان کو سرکس بنا دیا ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں شدید گرمی ہے اور کے الیکٹرک ایسے وقت میں عوام سے زیادتی کررہی ہے۔ عارف نقوی جب لندن میں پکڑے گئے تو انہوں نے وزیر اعظم کا ریفرنس دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div