Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ، مقدمہ درج

لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملے پر تھانہ غالب مارکیٹ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
شائع 04 جولائ 2020 11:05pm

لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملے پر تھانہ غالب مارکیٹ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

لاہور میں چند روز قبل نجی اسکول کے ٹیچرز اور انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

طالبات کی جانب سے تمام مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لےکر معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وزیر تعلیم مراد راس کی طالبات اور والدین سے ملاقات ہوئی لیکن ان کی جانب سے قانونی کارروائی کےلئے درخواست نہیں دی گئی تھی۔

تاہم آج تھانہ غالب مارکیٹ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے آفیسر احتشام ارشد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جس میں 292 اے، 500,501,509 اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

مقدمہ میں ملزمان اعتزاز رحمان، زاہد وڑائچ، عمر شریف، شہزاد ارشد اور عبد القدوس کو نامزد کیا گیا ہے تاہم نامزد ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div