Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

لاہور میں نان کی قیمت میں اضافے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور میں نان کی قیمت میں اضافے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار...
شائع 05 جولائ 2020 09:10am

لاہور میں نان کی قیمت میں اضافے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا، پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایت کردی ۔

وزیراعلی پنجاب نے روٹی اورنان کی قیمت میں خودساختہ اضافےکانوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی اورانتظامیہ کوکارروائی کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدارنے کہا کہ روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ برداشت نہیں کیاجائےگا، روٹی اورنان کی قیمت میں اضافے پرکارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ روٹی اورنان کی مقررہ قیمت میں دستیابی یقینی بنائی جائے،پرائس کنٹرول کمیٹی اورانتظامیہ ہرضروری اقدام اٹھائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں نان بائیوں نے نان کی قیمت بڑھا کر 15روپے کردی تھی، جس کے بعد 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی ایک ہزار روپے سے بڑھ گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div