Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاہور کے مختلف علاقوں میں 4سے 5 گھنٹے بجلی کی بندش، شہری پریشان

لاہور اور گردو نواح میں موسم بہتر ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ...
شائع 05 جولائ 2020 10:35am

لاہور اور گردو نواح میں موسم بہتر ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری سخت پریشان ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں اوسطا 4سے 5گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز آنے والی آندھی اور بارش کی وجہ سے کئی متاثرہ علاقوں میں بھی بجلی بحال نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے شہری مشکلات میں ہیں۔

گزشتہ روز کی بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گرمی کی شدت تو کم ہو گئی ہے، تاہم لیسکو کے سسٹم میں بہتری نہیں آ سکی۔

شہر میں ابھی بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مضافات اور لیسکو کے دائرہ کار میں آنے والے چھوٹے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ اور بھی زیادہ ہے۔

لیسکو حکام اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی مسلسل نفی کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے پالیسی کے مطابق لوڈ شیڈنگ صرف ان علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں پاور لاسز زیادہ ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div