Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیرپروٹوکول لاہور کے...
شائع 05 جولائ 2020 10:53am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیرپروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کورونا کیخلاف حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رات گئے بغیر پروٹوکول کورونا کیخلاف اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں نکل پڑے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اوردیگر علاقوں میں صورتحال کا مشاہدہ کیا،شہر کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گاڑی بھی خود ڈرائیو کی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ باہر نکلتے وقت ماسک پہننا ہر شہریوں کیلئے ضروری ہے ،وزیراعظم عمران خان نے زمینی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کےی ہیں،جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،آزمائش کے وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ہر لمحہ عوام کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے وقف ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div