Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5 جولائی1977 کے جرم کی انتہا ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا...
شائع 05 جولائ 2020 12:23pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5 جولائی1977 کے جرم کی انتہا ہے لیکن اب پاکستان میں یہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہونے والا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے 5 جولائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5جولائی 1977ملکی تاریخ کا شرمناک اورتاریک ترین دن ہے، جن عناصرنےمنتخب وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹوکو ہٹایا، وہ یا توفضا میں نیست ونابود ہوئے یا شرمناک زندگی گزاررہے ہیں، اس مکروہ عمل میں ملوث تمام کرداروں سے یہ ثابت ہوا کہ جرم وگناہ کی کوئی میراث نہیں ہوتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی کی طرح ہرغاصب حکمران کواس آفاقی حقیقت کی سمجھ اور ادراک نہیں ہوتا،5جولائی 1977 کو آئین معطل، جمہوریت کو لپیٹا گیا، تمام شہری حقوق غضب، ترقی کے عمل کو روکا اور ہر سُو آمریت کے رنگ تھے، آمرکے ذاتی مفادات کو فروغ اوران کو تحفظ دے کر پورے معاشرے کی بنیاد کرپشن پررکھ دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ عدم برداشت اورانتہا پسندی کی آماجگاہیں بنا دی گئیں کیونکہ آمروں کو فقط اپنے ذاتی مفادات عزیز تھے، موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5 جولائی1977 کے جرم کی انتہا ہے لیکن اب پاکستان میں یہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہونے والا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آئین وجمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں ہیں ،یہ جدوجہد عوام کی حتمی فتح تک جاری رہے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div