Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فیاض الحسن چوہان کی شہبازشریف کو کوروناٹیسٹ منفی آنے پر مبارکباد

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ (ن)کے صدر...
شائع 05 جولائ 2020 12:23pm

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مبارکباد دے دی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کورونا سے صحتیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اب ن لیگ کے ریموٹ کنٹرول قائد بننا چھوڑیں اور عملی دنیا میں قدم رکھیں،کورونا کیخلاف لڑنا بطور اپوزیشن لیڈر ان کا فرض ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ امید ہے شہباز شریف کراچی سے خیبر تک پورے ملک میں کورونا کیخلاف جدوجہد کرتے نظر آئیں گے،شہباز شریف صاحب، ڈرنا چھوڑیں اور فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا کردار ادا کریں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہباز شریف وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے فرنٹ فٹ پر کورونا کیخلاف جنگ لڑیں،شہباز شریف جس دھج سے ریلیف لینے عدالت گئے، امید ہے اسی دھج سے اب نیب میں بھی حاضر ہوں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرونا کے خاتمے کی جدوجہد میں اپنا لوہا منوایا ہے،صوبے کی عوام بھی عثمان بزدار انتظامی صلاحیتوں پر نمبر ون قرار دے چکی، شہبازشریف کو اگر رہنمائی چاہیئے تو سردار عثمان بزدار کی بہترین پرفارمنس سے سیکھ سکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div