Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شہید کرنل شیر خان نشان حیدر کا آج 21واں یوم شہادت منایا جارہا ہے

لاہور:پاک فوج کے بہادر سپوت شہید کرنل شیر خان نشان حیدر کا آج...
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2020 12:53pm

لاہور:پاک فوج کے بہادر سپوت شہید کرنل شیر خان نشان حیدر کا آج 21واں یوم شہادت منایا جارہا ہے ،1999میں کارگل کے محاذ پر بھارتی فوج کو ایسا زخم دیا کہ شاید وہ کبھی نہ بھلا سکیں۔

کارگل کے محاذ پر بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت شہید کرنل شیر خان نشان حیدر کی آج 21ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

کرنل شیر خان نے 17ہزار فٹ کی بلندی پر واقع گلتری کے مقام پر داد شجاعت کی تاریخ رقم کی، دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا اور شہادت کا درجہ حاصل کیا۔

صوابی کے اس شیردل جوان نے 1999ء میں کارگل کے محاذ پردشمن کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،وطن پرجان نچھاور کرنے پرکرنل شیرخان کو نشان حیدرسے بھی نوازا گیا تھا۔

کرنل شیرخان کوبچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا، اسی لئے گھروالے پیارسے اسے کرنل کے نام سے پکارتے تھے۔

انیس سو ننانوے کی کارگل جنگ کے دوران جب ٹائیگر ہل کے محاذ پرپاکستانی فوج کے کپتان کرنل شیرخان نے اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ بھارتی فوج نے بھی ان کی شجاعت کا اعتراف کیا،کارگل کے مشکل ترین معرکے پرکرنل شیرخان شہید نے سرفروشی کی لازوال داستان رقم کی، ان کی اس قربانی پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

ہنس مکھ کرنل شیرخان اپنی طنزومزاح کی عادت کے باعث دوستوں میں بہت مقبول تھے اوراپنی بہادری کی وجہ سے آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div