Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،شہری زخمی

راولپنڈی:بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر...
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2020 03:46pm

راولپنڈی:بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں 22سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق، بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارتی فوج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ، بھارتی فوج کی جانب سے مقامی آبادی کو نشانہ بنایاگیا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div