Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی : کئی علاقوں میں 12 بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی والے اذیت کا...
شائع 05 جولائ 2020 07:20pm

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی والے اذیت کا شکار ہوچکے ہیں۔ شہرقائد کے بعض علاقوں میں سات سے بارہ گھنٹوں تک بجلی کی بندش نے عوام کاجینا محال کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کے کاری وار جاری ہیں، شہرقائد، اندھیر وادی میں تبدیل ہوگیا۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی اور دس سے بارہ گھنٹے بجلی غائب ہے۔

رات کو بھی اذیت سےعوام بلکنے لگے۔ یہی نہیں،، ناجائز ٹیکس اور اوور بلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور عوام کا جینا محال ہوگیا۔ اور تو اور کے الیکٹرک انتظامیہ نے گارڈز اور عملے کو میڈیا نمائندگان کی ویڈیو بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div