Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ڈاکٹرز نے مستعفی ہونا شروع کردیا

پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے اڑتالیس ڈاکٹروں نے نوکری سے استعفی...
شائع 05 جولائ 2020 07:23pm

پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے اڑتالیس ڈاکٹروں نے نوکری سے استعفی دیا۔ محکمہ صحت نے منظور بھی کرلیا۔ ینگ ڈاکٹرز کہتے ہیں محکمے اور وزیر صحت کا رویہ استعفی کی وجہ ہے۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے اڑتالیس ڈاکٹروں نے استعفی دے دیا ہے۔

استعفی دینے والے ڈاکٹروں میں سے میو ہسپتال سے چودہ ، الائیڈ ہسپتال سے دو، ڈی جی خان سے چار، سول ہسپتال بہاولپور سے دو، شیخ زید سے دو اور جناح ہسپتال سے سات ڈاکٹروں نے ملازمت چھوڑی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے استعفی منظورکرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ڈاکٹروں کے مستعفی ہونے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب کہتے ہیں استعفی کی وجہ ایم ٹی آئی ایکٹ اور کورونا سے بچاو کے حفاظتی سامان کی کمی ہے۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں ایسی ہی بے یقینی کی صورتحال رہی تو مزید ڈاکٹرز بھی مستعفی ہوجائیں گے۔ پھر حکومت خود ہسپتال کے انتظامات چلائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div