Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کی بنیادی رکنیت ختم

پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے بڑا...
شائع 05 جولائ 2020 07:37pm

پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔ جس میں ان کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عظمیٰ کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت موخر کرکے 27 جون کو منعقد کی گئی۔ تمام ثبوت اور شواہد کے معائنے اور عظمیٰ کاردار کے موقف کو سننے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب قائل ہے کہ انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ بطور رکن صوبائی اسمبلی کا یہ رویہ نامناسب اور منصب کے شایانِ شان نہیں رہا۔ چنانچہ عظمیٰ کاردار کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

تحریک انصاف کے حکمنامے میں اعلان کیا گیا ہے کہ عظمیٰ کاردار کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں رہیں۔ تاہم وہ قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو 7 روز میں ایپلٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہوں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div