Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ریسکیو 1122 کیلئے کورونا الاونس کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نےریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس...
شائع 05 جولائ 2020 07:52pm

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نےریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔ کہتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ریسکیورز کے اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے پر انہیں سراہتے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کو شہید پیکج دینے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو 1122کے عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا اور کورونا ڈیوٹی کرنے والے پنجاب ایمرجنسی سروس کے افسروں اور اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہونیوالے گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ جبکہ گریڈ 16 تک کے ملازمین کو 40 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

شہید پیکیج دینے کیلئے سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے مشکل کی اس گھڑی میں ریسکیورز کی جانب سے قوم کے شانہ بشانہ کام کرنے کو سراہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div