Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

فوادچوہدری کابرطانیہ سےنوازشریف اورالطاف حسین کی حوالگی کامطالبہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے...
شائع 06 جولائ 2020 10:32am

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانیہ سےمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی حوالگی کامطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برطانیہ کی حکومت نوازشریف اورالطاف حسین کوپاکستان کےحوالےکرے،یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔

فوادچوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ملزمان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔