Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا کا شکار ،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی...
شائع 06 جولائ 2020 11:50am

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورنا وائرس کا شکار ہو گئے ،ٹیسٹ مثبت آنے پر اانہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ۔

کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں صف آرا ڈاکٹر ظفر مرزا خود ہی وائرس سے متاثر ہو گئے ۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے نے قوم سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div