Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سندھ روشن پروگرام کیس:نیب نے مراد علی شاہ کو8جولائی کو طلب کرلیا

سندھ روشن پروگرام کیس میں نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد...
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2020 12:35pm

سندھ روشن پروگرام کیس میں نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 8 جولائی کو طلب کر لیا ،مراد علی شاہ نیب کی جانب سے پوچھے گئے 28 سوالات کا جواب دیں گے۔

سندھ روشن پروگرام کیس میں نیب کی جانب سے طلبی پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج پیشی سے معذرت کی۔

نیب راولپنڈی نے مراد علی شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ۔

نیب نے مراد علی شاہ کو 28سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب کے 28سوالات کے جواب دینے ہیں ۔

مراد علی شاہ کو اب بدھ کو نیب اولڈ ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، مراد علی شاہ اس سے پہلے دو بار نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔