Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

شاہد خاقان عباسی پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی

کراچی :احتساب عدالت میں پی ایس او غیرقانونی بھرتی کیس میں سابق...
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2020 12:39pm

کراچی :احتساب عدالت میں پی ایس او غیرقانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیرقانونی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیراعظم کو ریفرنس کی کاپی فراہم کی۔

عدالت نے سماعت 26 اگست تک ملتوی کر کے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے وزیر پٹرولیم کی حیثیت سے ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کا تقرر غیر قانونی طور پر کیا ۔