Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی :شہر قائد کا بھی موسم تبدیل ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں...
شائع 06 جولائ 2020 04:05pm

کراچی :شہر قائد کا بھی موسم تبدیل ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر کے بیشتر مقامات پر تیز ہوائیں چل رہی۔

شہر قائد میں مون سون سسٹم مضبوط ہوجانے کے بعد بیشتر علاقوں میں تیز بارش کا آغاز ہوگیا ، شہر میں تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

گلشن حدید ، ایئرپورٹ، ملیر، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، لانڈھی کورنگی، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے اطراف کے علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ مون سون سسٹم مضبوط ہوگیا ہے اور بارش برسانے والا سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے جبکہ گلشن حدید میں تیز ہوائیں چلنے لگیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رات تک سسٹم کے تحت تیز بارش ہوگی کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد ہے۔

دوسری جانب شہری انتظامیہ کی جانب سے تاحال نالوں کی صفائی نہ کیے جانے پر شہر میں اربن فلڈ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div