Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کراچی:بارش کےسبب مختلف حادثات میں 7افرادجاں بحق

کورنگی ابراہیم حیدری میں چھتیں گرنےسےدوبچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
شائع 06 جولائ 2020 10:35pm

کراچی میں تیز بارش اور آندھی سے مختلف علاقوں میں چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں چار بچوں اور خاتون سمیت سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورنگی ابراہیم حیدری میں چھتیں گرنےسےدوبچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

لیاقت آباد انگارہ گوٹھ میں دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق۔ملیرشمسی سوسائٹی میں تین سالہ عیشا دیوار کےملبے تلے دب کی جاں بحق ہوگئی۔جبکہ اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنےسےسات سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔