وطن کےدفاع کیلئےجان نچھاور کرنے سےبڑھ کرکوئی اعزاز نہیں، آرمی چیف
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مادروطن کے دفاع کیلئے جان نچھاور کرنے سے بڑھ کرکوئی اعزاز نہیں،قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔
کارگل کے ہیروز کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان شہید کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے 2عظیم سپوتوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیپٹن نے کہا کہ کارگل کے ہیروز کرنل شیر خان شہیداور حوالدار لالک جان شہید بہادری، لازوال جذبے اور مثالی قیادت کا درخشندہ باب ہیں۔
...”There is nothing more honourable than laying one’s life for defence of the motherland. Nation is proud of its gallant sons for valour & unwavering allegiance to defend the country, regardless of the cost”. COAS (2/2)#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 6, 2020
آرمی چیف نے مزید کہا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں،قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے،جنہوں نے جان کی قیمت ادا کرکے مادر وطن کی حفاظت کی،ہر قیمت پر ملکی دفاع کیلئے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے۔
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یہ عظیم شہداءصوابی،خیبر پختونخوا ،غذر اورگلگت بلتستان سے تعلق رکھنےوالے جنگی ہیرو ہیں،شہداء نے اپنے خون سے ہرمشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی ۔
Glowing tribute to indomitable courage, devotion & exemplary leadership of Captain Karnal Sher Khan shaheed, Nishan-e-Haider & Havaldar Lalak Jan shaheed, Nishan-e-Haider, the war heroes from Sawabi, KPK and Ghizer, GB, who wrote history with their blood against all odds. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 6, 2020


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔