پاکستان میں پب جی گیم کی معطلی،پی ٹی اے سے متعلقہ ریکارڈ طلب

اسلام آباد:پاکستان میں پب جی گیم کی معطلی کے معاملے پر اسلام ...
شائع 07 جولائ 2020 11:13am

اسلام آباد:پاکستان میں پب جی گیم کی معطلی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پب جی گیم کوپاکستان میں کنٹرول کرنے والی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔ جسٹس عامرفاروق نے ریماکس دیئے کہ دیکھنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے گئے یا نہیں ۔

عدالت نے پی ٹی اے کوہدایت کی کمپنی کوقانون کے مطابق سماعت کا حق دیا یا نہیں اس سے متعلق آئندہ سماعت میں آگاہ کریں ۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی اے سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔