علی زیدی کے الزامات مسترد
پی پی رہنما مرتضی وہاب نے وفاقی وزیر علی زیدی کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔
رہنما تحریک انصاف علی زیدی کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے تنقید کی ہے۔
انہوں نے جوابی پریس کانفرنس بھی کر ڈالی اور کہا ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، یہی کام اب علی زیدی بھی کر رہےہیں۔
جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق مرتضی وہاب بولے۔ یہ دستاویزات کس کو دیے گئے تھے؟ کیا علی زیدی کو دیے؟
مرتضیٰ وہاب نے علی زیدی کے تمام الزامات مسترد کردیے۔،پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا یہ تسلسل وہی ہے جو قومی اسمبلی سے شروع ہوا،موصوف نے کہا عزیربلوچ پاگل تھا گینگ بنالیا، اولڈسٹی ایریا کی تاریخ سے واقف ہونا ضروری ہے،کیارحمان ڈکیت اور ارشد پپو نے بغیر وجہ کے گینگ بنالیا، جرائم پیشہ لوگ اکٹھے اور منتشر ہوتے رہے ہیں
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ علی زیدی کا دماغی توازن درست نہیں، یہ الزامات علی زیدی کے ذہن کی اختراع ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ علی زیدی کہتے ہیں 3 جے آئی ٹیز بنیں، علی زیدی کو کون جے آئی ٹی رپورٹ دے رہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کیا علی زیدی اپنے لیپ ٹاپ پر رپورٹ بنارہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔