وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہاؤسنگ سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ،چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان آج نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کریں گے، وفاقی وزیر فخر امام اور این ڈی ایم اے حکام بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے این ایل سی سی کی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان شرکا کو اہم ہدایات بھی دیں گے ۔
سہ پہر کو وزیراعظم ہاؤسنگ سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، جس میں ملک بھر میں نشاندہی کی گئی جگہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے،سستے گھروں کی تعمیر کی صورتحال اور منصوبے میں قانونی و دیگر رکاوٹوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔