سپریم کورٹ نےانتخابی عذرداریوں کی 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقررکردیں
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی عذرداریوں کیلئے...
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی عذرداریوں کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیتے ہوئے 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
سپریم کورٹ نے انتخابی عذر داریوں کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا، عدالت عظمیٰ نے مختلف 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ سماعت14 جولائی کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف اسلم شاہ کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما ءخواجہ آصف کیخلاف عثمان ڈار اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔